(یو این آئی) لیفیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین اور کپِل مشرا سے ملاقات نہ کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔
راج بھون سے آج جاری بیان کے مطابق مسٹر جین اور مسٹر مشرا لیفیننٹ گورنر
سیکرٹریٹ پونے بارہ بجے آئے تھے۔
اس کے لیے پہلے سے کوئی وقت یا اطلاع نہیں دی گئی تھی. بیان میں کہا گیا ہے کہ راج بھون کی معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ یہ ملاقات صرف راج بھون کے باہر میڈیا کی بھیڑ جمع کرنے کیلئے تھی۔